لاہور (پی این آئی) مریم نواز کی وطن واپسی کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ مریم نواز وطن واپسی پر سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گی،پارٹی کی تنظیم نو کیلئے بھی شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ مریم نواز مختلف شہروں کے تنظیمی دورے کریں گے،تنظیمی دوروں میں صوبائی قیادت مریم نواز کے ہمراہ ہو گی۔
نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان تنظیمی دوروں کے بعد ہو گا جبکہ نواز شریف کی واپسی کا حتمی اعلان مریم نواز ہی کریں گی۔ قیادت کی جانب سے مریم نواز کی وطن واپسی پر ن لیگ کے رہنماؤں کو بھرپور استقبال کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں۔ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ سابق اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو ایک ایک ہزار کارکن لانے کا ہدف دیا گیا۔سابق بلدیاتی نمائندوں کو یونین کونسل کی سطح پر کارکنوں کو متحرک کرن کی ہدایات کی گئی ہیں،مریم نواز ممکنہ طور پر جنوری کے آخری ہفتے میں پاکستان پہنچیں گی۔ قبل ازیں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بتایا مریم نواز 26 جنوری کو لندن سے روانہ ہوں گی اور 27 جنوری کو لاہور پہنچیں گی،مریم نواز یکم فروری سے پنجاب اورخیبرپختونخوا کیلئے الیکشن سے متعلق سرگرمیاں شرو ع کریں گی۔مسلم لیگ ن الیکشن میں بھرپورتیاری کے ساتھ حصہ لے گی،نوازشریف نے پارلیمانی بورڈ کیلئے نام بھی فائنل کر لئے،ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پارلیمانی بورڈ کی صدارت نوازشریف خود کریں گے۔
رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ الیکشن سے متعلق ابتدائی معاملات اور انتظامات سے متعلق نوازشریف نے مشاورت کی۔ نوازشریف نے ویڈیولنک پر بھی پارٹی رہنماوٴں سے مشاورت کی۔پارلیمانی بورڈ فیصلے کرے گا کہ کس نے کہاں سے الیکشن لڑنا ہے،ماضی میں بھی نوازشریف امیدواروں کو فائنل کرتے تھے جبکہ پارلیمانی بورڈ انٹرویو کرتا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں