رانا ثنا اللہ استعفیٰ دینے والے ہیں؟بڑی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پارلیمانی بورڈ سے متعلق نوازشریف نے نام تقریباً فائنل کرلیے، پارلیمانی بورڈ فیصلے کرے گا کہ کہاں سے کس نے الیکشن لڑنا ہے، پارلیمانی بورڈ کی صدارت میاں نواز شریف خود کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ن لیگ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی، الیکشن سے متعلق ابتدائی انتظامات اور معاملات پر نوازشریف نے مشاورت کی، نواز شریف نے پاکستان میں بھی لوگوں سے ویڈیو لنک پر مشورہ کیا۔رانا ثناء نے کہا کہ امیدوار کو ٹکٹ پارلیمانی بورڈ دے گا، ماضی میں بھی ہر امیدوار کا انٹرویو نواز شریف کرتے تھے، ہماری تجویز ہے کہ الیکشن مہم کے لیے چھ، سات سینئر افراد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ مریم نواز لندن سے 26 جنوری کو روانہ ہوکر 27 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی، یکم فروری سے مریم نواز پنجاب اور کے پی میں الیکشن سے متعلق سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گی.انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی سے متعلق قانونی موشگافیوں کو فائنل کیا جا رہا ہے، نواز شریف کی باعزت واپسی ہوگی۔رانا ثناء ا للہ نے کہا کہ میرے خلاف ایک ادارے کا سربراہ آرمی چیف کی مرضی کے بغیر کیس بنا سکتا تھا، میں نے قمر جاوید باجوہ سے بھی کہا تھا کہ آپ نے یہ زیادتی کی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ نواز شریف لاہور آئیں فقیدالمثال استقبال ہوگا، نواز شریف کا استقبال بتا دے گا کہ عمران خان کی مقبولیت جھوٹ ہے۔

نواز شریف واپس آئیں گے تو 9 ڈویژن میں9 جلسے ہوں گے اور الیکشن کی فضا تبدیل ہو جائے گی۔رانا ثناء نے کہا کہ ہم نے اداروں کو کہا ہے کہ معاملات کی تحقیقات کریں اگر ثبوت ہیں تو گرفتار کریں۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن )نے مریم نواز کی وطن واپسی پر ان کا بھرپور استقبال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کے حوالے سے لاہور میں پارٹی اجلاس ہوا جس میں ن لیگ کے ارکانِ صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مریم نواز کی وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے ارکانِ اسمبلی اپنے حلقوں سے کارکنان کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے جبکہ ایئرپورٹ کے قریب مریم نواز کیلئے استقبالیہ کیمپ لگایا جائے گا۔اس موقع پر شہر بھر کو پارٹی کے بینرز ، فلیکسز اور جھنڈوں سے سجایا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فیملی ذرائع نے تصدیق کی کہ مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے پاکستان روانہ ہوں گی۔فیملی ذرائع کے مطابق ان کے ہمراہ خاندان کے چند افراد اور پارٹی کارکن بھی پاکستان آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں