فیض حمید کے پاس عمران خان سمیت کئی پی ٹی آئی اور لیگی رہنمائوں کی آڈیوز اور ویڈیوز ہیں، فیصل واوڈاکا تہلکہ خیزدعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے پاس مسلم لیگ (ن )اور عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماں کی آڈیوز اور ویڈیوز موجود ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق فیصل واوڈا نے دعوی ٰکیاکہ مسلم لیگ (ن )اور پی ٹی آئی رہنماں کی آڈیوز اور ویڈیوز جلد لیک ہوں گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت متعدد سیاسی رہنماں کی آڈیوز لیک ہوتی رہی ہیں۔

اس حوالے سے عمران خان کہہ چکے ہیں کہ جب وزیراعظم ہائوس محفوظ نہیں ہے تو پھر کون سا غیر ملکی رہنما یہاں آکر ہم سے بات کرنا پسند کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close