پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن، ن لیگ کی انتخابی مہم کون چلائے گا؟ رانا ثنا اللہ کا اہم انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے لندن اور پاکستان میں مشاروت کے بعدخیبرپختونخوااور پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں۔انتخابات میں ٹکٹ دینے کے لیے پارلیمانی بورڈ بنایا جائے گا جس کی سربراہی نواز شریف خودپاکستان آکر کریں گے، قائد مسلم لیگ( ن )نے اس حوالے سے بورڈ ممبران کے نام بھی فائنل کرلیے ہیں ۔

راناثنااللہ نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) پنجاب اور خیبرپختونخواکے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور اس حوالے سے مریم نواز27فروری کو پاکستان آرہی ہیں اور وہ یکم فروری سے انتخابی مہم میں حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کو مؤثر انداز میں چلانے کے لیے 6سے 7اہم پارٹی رہنماؤں کے استعفوں کی تجویز زیر غور ہے۔مسلم لیگ( ن) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خواہشمند افراد کا انٹرویو خود نواز شریف کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close