کراچی(پی این آئی)8 جنوری کو کراچی کے ساحل سے لیڈی ویٹرنری ڈاکٹر کی لاش ملنے کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ لیڈی ویٹرنری ڈاکٹر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے مطابق لڑکی کے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹ کے نشانات پائے گئے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیڈی ڈاکٹرکی آنکھوں، ناک، ہونٹوں اور ایڑھیوں پر نیل پائے گئے ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سمندر سے برآمد لیڈی ڈاکٹر کی لاش 12 گھنٹے بھی پرانی نہیں تھی، لڑکی کے جسم پر موجود تمام چوٹیں موت سے پہلے کی ہیں جبکہ جسم کی کوئی بھی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں تھی۔ یاد رہے کہ کراچی میں سی وی پر فرحان پارک کے قریب لیڈی ڈاکٹر نے سمندر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی ، بعد ازاں غوطہ خوروں نےلڑکی کی لاش نکالی۔ بعد ازاں پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں ساحل تھانے میں اغوا کا مقدمہ درج کیا، جس میں لڑکی کے والد نے بتایا کہ میری بچی نے ڈاکٹر شان سلیم اور بسمہ کی وجہ خودکشی کی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر شان سلیم کو کرفتار کیا، تحقیقات کے دوران ڈاکٹر نے متوفی سے جنسی تعلق کی تصدیق کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں