حکومت نے ایک بار پھر عمران خان کو بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایک بار پھر چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ساتھ بیٹھنے کی دعوت دی۔ انہوں نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آئیں اور ساتھ بیٹھ کر ملکی معیشت اور آئندہ انتخابات کے لئے اصلاحات کے پیکج پر اتفاق رائے کریں۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اسمبلی میں خیر کے لئے نہیں، اسمبلی کو خراب کرنے کے لئے آنا چاہتی ہے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ نگران وزیر اعلی کے لئے محسن نقوی ہی اہلیت پر پورا اترتے ہیں۔ملک کی موجودہ صورتحال میں نگران سیٹ اپ مزید بحران پیدا کرے گا۔ قبل ازیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے امیروں سے چھپے ڈالر باہر لانے کی اپیل کردی۔ اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہاکہ دوست ممالک کی امداد پر زیادہ دیر نہیں چل سکتے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ امیر لوگ ڈالرز کی سرمایہ کاری کردیں، پھر شاید آئی ایم ایف سے معاہدہ ہی نہ کرنا پڑے۔انہوںنے کہاکہ ملک کو اس وقت معاشی مسائل کا سامنا ہے، معیشت کو انارکی کی کیفیت میں جانے سے بچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو بتایا گیا کہ ترقیاتی بجٹ کیلئے فنڈز نہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ہر صورت ملک کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانا ہوگا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہاکہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، ہمیں سابق حکومت کے معاہدے پر عمل درآمد کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

 

 

احسن اقبال نے کہاکہ زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے برآمدات، ترسیلات زر بڑھانا ہوں گی۔ زرعی پیداوار بڑھا کر اربوں روپے زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے، زرعی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پیداوار بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام لانا ہوگا، پاکستان کے امیر اپنے تہہ خانوں میں چھپائے ڈالر باہر لے آئیں تو آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے۔انہوں نے کہاکہ پچھلے 4سال میں ڈیٹ سروسنگ کا بوجھ 15سو سے بڑھ کا 4500ارب روپے ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close