نیا پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی )ڈائریکٹریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے 36 اور 72 صفحات کے ای پاسپورٹ کی فیس مقرر کر دی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیس شیڈول کا اطلاق ڈپلومیٹک ، آفیشل اور آرڈنری کیٹیگری کیلئے کیا گیاہے۔

 

 

عام شہریوں کو ای پاسپورٹ کا اجراءموجودہ پاسپورٹ کی مدت کے اختتام پر کیا جائے گا، ابتدائی طور پر ای پاسپورٹس اجراءکا اغاز صرف اسلام آباد سے کیا جارہاہے ، ملک بھر کے دیگر پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ کے اجراءکی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔36 صفحات کے پانچ سالہ ای پاسپورٹ کیلئے نارمل فیس 9 ہزار ، ارجنٹ فیس 15 ہزارروپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 10 سالہ ای پاسپوررٹ کیلئے نارمل فیس 13500 روپے اور ارجنٹ کیلئے 22 ہزار 500 روپے رکھی گئی ہے ۔72 صفحات کے 5 سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 16 ہزار 500 روپے اور ارجنٹ 27 ہزارروپے ہو گی ، ،جب کہ 10 سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750 روپے اور ارجنٹ فیس 40 ہزار 500 روپے ہو گی، فیس کی ادائیگی نیشنل بینک، موبائل ایپ، موبی کیش، اور ایزی پیسہ سے بھی کی جا سکتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close