شاہد خاقان عباسی کا ن لیگ کے ساتھ جھگڑا ہوگیا ہے 4،5ایم این ایز کیساتھ مستعفی ہو جائیں گے ، حیران کن انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں فیصل وواڈا نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان مسلم لیگ ن سے جھگڑا ہوچکا ہے ۔ شاہد خاقان عباسی عباسی 5 یا پانچ ایم این ایز کے ساتھ پارٹی یا قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیں گے ۔ فیصل وواوڈا کا مزید کہنا تھا کہ شاہد خاقان کا جھگڑا اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل سے شروع ہوا۔نجی ٹی وی پروگرام سماء نیوز کے پروگرام میں فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی بات کریں تو پاکستان اس کا بوجھ نہیں بھی اٹھا سکتا، اگر عمران خان کی مقبول شخصیت کو ہٹا دیں تو ان کے پاس بھی ٹیم نہیں ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close