سابق صدر آزاد کشمیر طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے

مظفر آباد(پی این آئی) سابق صدر آزاد کشمیر جنرل (ر) سردار محمد انور خان طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ آرمی قبرستان ریس کورس گراؤنڈ راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔ آزاد کشمیر میں آج عام تعطیل ہوگی۔ سردار انور خان کی جمعرات کو طبیعت زیادہ خراب ہوئی اور خالق حقیقی سے جاملے۔ وہ 9 مئی 1945 کو ضلع پونچھ کے علاقہ سملڑی ٹائیں میں پیدا ہوئے۔ سردار انور خان نے پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا اور میجر جنرل ریٹائرڈ ہوئے۔ سردار محمد انور نے 25 اگست 2001 سے 23 اگست 2006 تک بحیثیت صدار آزاد جموں و کشمیر اپنی خدمات انجام دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close