مطالبات منظور، 41 گھنٹے سے جاری پی ٹی آئی کا دھرنا ختم

کراچی (پی این آئی) سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں پی ٹی آئی کی جانب سے انڈس ہائی وے پر گزشتہ 41 گھنٹوں سے جاری دھرنا ختم کر دیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نیاز علی برڑو کی گرفتاری اور میہڑ کے8 وارڈز کے سرکاری نتائج روکنے کے خلاف انڈس ہائی وے پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے دھرنا دیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما صداقت علی جتوئی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 8 وارڈز کے روکے گئے سرکاری نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کو کامیابی ملی ہے اور اس کے آٹھوں کونسلرز کامیاب قرار پائے ہیں اور انہیں سرکاری نتائج کا نوٹیفکیشن بھی مل گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صداقت علی جتوئی کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار رہنما نیاز علی برڑو کو جلد ہی ضمانت پر رہا کردیا جائے گا اور انکی جماعت عدالت سے انصاف کی امید رکھتی ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close