چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی کیساتھ اختلافات کی حقیقت بتا دی

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کاپرویز الٰہی سے اختلاف کس بات پر ہوا، پہلی بار کھل کر بول پڑے اور اندر کی سب باتیں بتادیں۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کاکہناتھا کہ میرے اور پرویز الٰہی کے درمیان معاملہ ایم پی اےز بارے خط سے خراب ہوا،پرویز الٰہی نے کہاخط واپس لے لیں، میں نے کہا یہ ناممکن ہے ۔

چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ بات اس حدتک پہنچ گئی ہے کہ کہا گیا کہ گھر کے اندر تقسیم کیلئے دیوار بنا لی جائے تو میں نے کہاکہ ایسی دیوار تو نہیں بننے دوں گا،چودھری شجاعت حسین کاکہناتھا کہ دیوار بنانے کا مقصد عمران خان کو یقین دلانا تھا کہ ہم علیحدہ ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close