وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں ایک اور معاون خصوصی کا اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم شہبازشریف نے فہد ہارون کو معاون خصوصی تعینات کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق فہد ہارون کو معاون خصوصی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ، ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہو گا۔

فہد ہارون کو فی الحال کوئی قلمدان نہیں دیا گیاہے ۔ ان کی شمولیت کے بعد وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 32 ہو گئی ہے جبکہ کابینہ کی تعداد بڑھ کر 77 ہو گئی ہے ۔ وفاقی کابینہ میں اس وقت 34 وزراء، 7 وزیر مملکت اور 4 مشیر ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close