ن لیگ کس کی قیادت میں الیکشن لڑے گی؟ رانا ثنا اللہ نے بتا دیا

لندن(پی این آئی)لندن میں قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ طے ہے کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں ہی الیکشن لڑے گی کیونکہ ووٹ اور سپورٹ نواز شریف کی ہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات تین ماہ میں نہ ہو سکیں ۔

لند ن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان کی جماعت اپنی انتخابی مہم کا آغاز نواز شریف کی قیادت میں کرے گی ،ان کی وطن واپسی انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف بھی یہی چاہتے ہیں کہ وہ جلد از جلد وطن واپس آئیں ۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے پاکستانی سیاست میں گند ڈالا ، ان کے خلاف کیسز کی تحقیقات ہو رہی ہیں ، تحقیقات کے روشنی میں اگر عمران خان کی گرفتاری ضروری ہوئی تو ضرور کریں گے ، تحریک انصاف کے رہنماوں کی گرفتاری کا فیصلہ حکومت نے نہیں اداروں نے کرنا ہے۔ پرویز الٰہی کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لیے جانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحاد کے پانچ اراکین ناراض تھے ان اراکین نے پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دیا جبکہ تحریک انصاف نے اپنے دیگر ممبر پنجاب سے اسمبلی سے پرویز الٰہی کو ووٹ ڈالنے کا حلف لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close