امریکا کا معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی ہر ممکن مدد کا اعلان

واشنگٹن (پی این آئی)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس نے کہاہے کہ پاکستان کے معاشی چیلنج سے واقف ہیں ،جہاں تک ممکن ہوگا پاکستان کی مدد کریں گے ۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کاکہناتھا کہ پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے ہیں ،پاکستان کے معاشی چیلنج سے واقف ہیں ،جہاں تک ممکن ہوگا پاکستان کی مدد کریں گے ۔

ترجمان نیڈ پرائس کا مزید کہناتھا کہ پاکستان عالمی اقتصادی اداروں کیساتھ رابطے میں ہے ،پاکستان کے ساتھ تکنیکی نکات پر بات چیت ہوتی ہے ،پاکستان کی میکرواکنامک استحکام پر بات کرتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close