شاہد خاقان عباسی ن لیگ چھوڑنے والے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) میڈیا پر شاہد خاقان عباسی کے مسلم لیگ( ن )چھوڑنے اور اپنی نئی پارٹی بنانے کی باتیں گردش کر رہی ہیں لیکن اب ان کے قریبی ساتھی کی طرف سے حلقے کے عوام کو بھیجا گیا وائس نوٹ بھی سامنے آگیا ہے۔

 

 

 

شاہد خاقان عباسی کے قریبی ساتھی اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی کی جانب سے حلقے کے عوام کو یہ وائس نوٹ بھیجا گیا ہے جس میں سابق وزیر اعظم کے( ن) لیگ چھوڑنے کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا “گزارش ہے کہ اصل چیز انسان کا کردار ہوتا ہے۔ ہم نے بڑے مشکل حالات کا سامنا کیا ہے۔ ایک 1988 کا دور تھا، پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا تھا۔ آزاد حیثیت میں نشست جیت کر مسلم لیگ میں شامل ہوئے۔ مشرف کے دور میں سختیاں، جیلیں، انکوائریاں، مصیبتیں سب دیکھیں، لیکن پارٹی نہیں چھوڑی۔ ابھی اس (عمران خان) کا دور آیا، اس دور میں بھی اللہ نے استقامت عطا کی۔

 

 

شاہد خاقان عباسی کے کھاتے میں یہ بات تو ہے کہ وہ ایک کریکٹر اور استقامت والے آدمی ہیں۔حافظ نعمان عباسی نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے پارٹی چھوڑنے کی جو اطلاعات آ رہی ہیں، ایسی کوئی بات نہیں، سب بے بنیاد باتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تردید اس خبر کی ہوتی ہے جو کسی ایسے صحافی کی طرف سے آئے جس کی کوئی حیثیت ہو، “میں اپنے ساتھیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ یہ ثابت قدمی قیامت تک قائم رہے گی۔””نیا دور” نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی اچھے تعلقات ہیں ، ابھی حال ہی میں ایک اجلاس کے موقع پر شہباز شریف کی طبیعت خراب تھی تو شاہد خاقان عباسی نے ہی ان کی جگہ معاملات سنبھالے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں