لاہور(پی این آئی ) پاکستان مسلم لیگ نے نے این اے 193 راجن پور ون سے نوجوان عمار لغاری کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔عمار لغاری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ ڈیرہ غازی خان میں ان کی زراعت کے شعبے اور عوامی بہبود کے لئے کام کی بنیاد پر کیا گیا۔
پی ایم ایل این کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق عمار لغاری اعلی تعلیم یافتہ ہیں، 2019 میں انہوں نے برطانیہ کی ممتاز سسیکس یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا۔تعلیم مکمل کرنے کے بعد نوجوان عمار لغاری نے ڈیرہ غازی خان میں زراعت کے شعبے میں ماحول دوست جدید اور تخلیقی رجحانات متعارف کروائے جس سے علاقے میں زراعت کو ترقی ملی۔عمار لغاری نے ڈی جی خان اور راجن پور میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کیا۔پاکستان مسلم لیگ کیا جانب سے باصلاحیت پڑھے لکھے نوجوانوں کو سیاسی عمل میں آگے لانے کی سوچ کے تحت عمار لغاری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔خیال رہے کہ جعفر خان لغاری کی دسمبر 2022 میں وفات کے بعد این اے 193 کی یہ نشست خالی ہوئی تھی۔۔ الیکشن کمیشن نے سردار جعفر لغاری کی وفات کے بعد شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق جعفر لغاری کی نشست پر ضمنی انتخاب 26 فروری کو ہوگا۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق این اے 193 راجن پور میں پولنگ 26 فروری کو ہوگی۔
امیدوار 19 جنوری تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 2 فروری کو جاری ہوگی۔دوسری جانب عمران خان نے گزشتہ ضمنی انتخابات میں بیک وقت 8 نشستوں پر انتخابات لڑنے کے بعد ایک بار پھر راجن پور کے حلقہ این اے 193سے ضمنی الیکشن میں خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ۔حلقہ این اے 193کی نشست سردار جعفر لغاری کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی ، الیکشن کمیشن نے 26فروری کو ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا جس پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں