ملک گیر سروے میں آصف زرداری کو “مین آف دی میچ” قرار دے دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) سیاسی فورم سروے برائے پاکستان کی جانب سے حال ہی میں منعقد کیے گئے ایک ملک گیر سروے کے نتائج کی روشنی میں سابق صدر آصف علی زرداری کو پاکستانی حالیہ سیاسی میدان میں مین آف دی میچ قرار دے دیا گیا ہے۔ سروے میں 22 ہزار سے زیادہ مرد و خواتین کی رائے لی گئی، رائے کے دوران بعض مبصرین کی رائے تھی اگر ماضی میں آصف علی زرداری کے خلاف مخصوص الزامات کی مہم جوئی نہ چلائی گئی ہوتی تو وہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پیپلز پارٹی کو ہیٹ ٹرک کا اعزاز دیلا چکے ہوتے،

جس طرح انہوں نے سندھ میں کر کے دکھایا ہے۔ پاکستان کے اندر منعقد کیے جانے والے عوامی سروے کے دوران بعض مبصرین نے کہا کہ جتنے خطرناک الزامات آصف علی زرداری کے خلاف لگائے گئے، اس کے باوجود بھی بعض حلقوں میں یقین کامل کے طور بیان کیے جاتے ہیں لیکن ان سب کے باوجود سابق صدر آصف علی زرداری پاکستان کے سیاسی میدان میں “انجوائے” کرتے ہوئے سیاست میں سرگرم عمل ہیں۔ سوائے ایک سیاسی جماعت کے دیگر تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما ان کو مرد “حر” قرار دے کر ان کی مشاورت سے چل رہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں