بلدیاتی انتخابات مسترد، پی ٹی آئی نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی نے کراچی میں نئے بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا ٹاک کے دوران پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ کراچی میں مینڈیٹ کو زبردستی اور دھاندلی سے چرایا۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن کہیں پہاڑوں پر نہیں بلکہ یونین کونسل میں ہو رہا تھا، انتخابی عملے پر پریشر ڈالا گیا تھا، الیکشن کمیشن اس سارے عمل میں بے بس نظر آ رہی ہے، سب کو نظر آ رہا ہے مینڈیٹ چوری ہو رہا ہے تو احتجاج ہوا۔

پی ٹی آئی سینئر رہنما اسد عمر نے کہا کہ جب عوام نے احتجاج کیا تو پولیس نے پی ٹی آئی ورکرز کو حراست میں لیا، پیپلز پارٹی نے جو بدترین دھاندلی کی اس پر آواز اٹھائی تو تشدد ہوا، حیدر آباد کی 16 یوسیز میں دھاندلی ہوئی، سندھ کے تمام اضلاع اور کراچی میں خوفناک کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ کراچی کو دیوار سے لگایا گیا اور مردم شماری غلط ہوئی، شہر کو اپنے حق کے مطابق پیسے نہیں دیے جا رہے، کراچی والوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، کل کراچی والے کھڑے ہوئے تو انہیں دہشت گرد کہا جائے گا، شہر نے صوبے کی جماعت کو مسترد کر دیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close