ٹیریان عمران کی مبینہ بیٹی، عدالت میں عمران خان کے وکیل کی درخواست منظور

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو کاغذاتِ نامزدگی میں چھپانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ان کے وکیل کی ابتدائی بیان جمع کرانے کے لیے مہلت دینے کی استدعا منظور کر لی۔ عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے استعفیٰ دے دیا ہے اور اب وہ رکنِ قومی اسمبلی نہیں رہے۔

فاضل عدالت نے عمران خان کے وکیل کو ابتدائی بیان جمع کرانے کے لیے مہلت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے جواب کی پیشگی کاپی پٹیشنر کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کیس کی مزید سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close