اسلام آباد (پی این آئی ) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کیلئے تیاریاں تیز کر دی ہیں، انتخابات کے دوران نتائج کی جلد از جلد فراہمی کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے اس بار رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں کی اسمبلیوں کے انتخابا ت کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور الیکشن کمیشن عملے کو آر ایم ایس سے متعلق ٹریننگ کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں