پشاور(پی این آئی)گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہاہے کہ سمری پر دستخط نہ کرتا تب بھی اسمبلی تحلیل ہوجاتی ،وقت کا ضیاع بچانے کیلئے وزیراعلیٰ کی سمری پر دستخط کئے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ سوچا کہ وقت ضائع کرنے کی بجائے وقت کی قیمت کو مد نظر رکھوں، سوا 9 بجے سمری پر دستخط کر دیئے تھے ۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ میں نے کئی بار کہا ٹوٹنے کی بات نہ کرو جوڑنے کی بات کرو،مسلسل بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اگر صوبے میں نفرت پھیلائیں گے تو اس سے بہتر کوئی چارہ نہیں تھا،ان کاکہناتھا کہ عوام نے اب اپنا کردار ادا کرنا ہے کہ یہ بحران کس کی وجہ سے ہے، وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر سے بیٹھ جائیں اور معاملات حل کریں،امید ہے نگران وزیراعلیٰ کیلئے ایک نام پر اتفاق ہو جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں