حکمران اتحاد کے پاس کتنے دن ہیں؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہاہے کہ 10 سے 15 روز میں وفاقی حکومت سے بھی جان چھوٹ جائے گی ، اپوزیشن لیڈر، پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین پی اے سی کا عہدہ پی ٹی آئی کو دیں۔ فواد چودھری نے کہاہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے احمقانہ فیصلے کئے، بہتر ہو گا باقی ملک بھی اب انتخابات کی جانب بڑھے،ہم تو پہلے ہی کہہ رہے تھے تمام استعفے قبول کریں،یہ قومی اسمبلی میں اپنے نمبر پورے نہیں کر پائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ 800 میں سے 500 نشستوں پر الیکشن ہونے جا رہے ہیں ،10 سے 15 روز میں وفاقی حکومت سے بھی جان چھوٹ جائے گی ، ان کاکہناتھا کہ اپوزیشن لیڈر، پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین پی اے سی کا عہدہ پی ٹی آئی کو دیں،قانون کہتا ہے جس کے پاس نمبر زیادہ ہوں اپوزیشن لیڈر اس کا ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close