اسلام آباد(پی این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کچھ لوگ استعفے نہیں دینا چاہتے، کچھ نے چھٹیوں کی درخواستیں دی، ان کے ارکان پارلیمنٹ لاجز میں بھی مقیم ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے با آواز بلند کہا تھا کہ استعفے دیدیئے، اب حکومت نے ایک سیاسی موو کی ہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
یہ کہہ دیں کہ ہم نے استعفے نہیں دیئے یا دستخط جعلی ہیں، ہم 35 استعفے منظور کرسکتے ہیں تو باقی 70 بھی کرسکتے ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے اگر عمران خان اسی طرح گیم کھیلنا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے ، اب عمران خان قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی تمام نشستوں پر خود الیکشن لڑیں ، ہمیں لڑنے کی ضرورت نہیں۔ ہم پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کیلئے بالکل تیار ہیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ قومی اسمبلی میں3 عہدے بھی مانگتے ہیں اور سیاسی قوتوں سے بات کرنے کے بجائے دوسروں کے ترلے بھی کرتے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں