نگران وزیراعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟ بڑاد عویٰ سامنے آگیا

لاہور (پی این آئی )سینئر صحافی منیب فاروق نے دعویٰ کیاہے کہ معروف کاروباری شخصیت محسن نقوی کے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے امکانات زیادہ ہیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے منیب فاروق کا کہناتھا کہ جو اس وقت صورتحال ہے ، اس وقت معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں چلا گیاہے ، چھ رکنی کمیٹی ہے۔

اس کے پاس تین دن کا وقت ہے ، میرا خیال نہیں کہ کوئی اتفاق رائے ہو پائے گا ، ممکن ہے کہ کوئی سرپرائز آجائے ، لیکن لگ رہاہے کہ معاملہ آپس میں حل نہیں ہوگا، پی ڈی ایم کی جانب سے تجویز کردہ ناموں کو پی ٹی آئی نے مذاق قرار دیاہے ، ، مجھے لگ رہاہے کہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا ، اندازہ ہو جاتاہے کہ کس امیدوار کے زیادہ چانسز ہیں ، مجھے زیادہ امکانات محسن نقوی کے لگ رہے ہیں، وہ سیاسی طور پر بہت بااثر شخصیت ہیں، ان کے سب ہی سے اچھے روابط ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close