اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، انہیں جماعت کے 15 ایم این ایز اور پنڈی ریجن کی حمایت حاصل ہے ۔
نجی ٹی وی چینل نے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کے حوالے سے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی مفتاح اسماعیل کو ہٹانے اور گزشتہ 8 ماہ کے دوران خود کو سائیڈ لائن کیے جانے پر نالاں ہیں، سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں 3 اجلاس کیے ہیں اور وہ نئی جماعت بنانے جا رہے ہیں، مفتاح اسماعیل بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق عارف حمید بھٹی کا دعویٰ ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو مسلم لیگ ن کے 15 ایم این ایز کے ساتھ ساتھ پنڈی ریجن کی بھی حمایت حاصل ہے، دوسری طرف سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کھل کر پارٹی تنقید کر رہے ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایا کہ وہ جلد مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے، کیونکہ مسلم لیگ ن آئی ایم ایف کے حوالے سے صحیح فیصلے نہیں کر رہی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں