اسلام آباد (پی این آئی)پنجاب کی سیاسی صورتحال اور انتخابات کا چیلنج ،نوازشریف نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو انتخابات کی بھرپور تیاریوں کی ہدایات جاری کردیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لئے مسلم لیگ ن کا پارلیمانی بورڈ جلد تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون پنجاب کا پارلیمانی بورڈ آئندہ چند روز میں تشکیل دیے جانے کا امکان ہے ،ٹکٹوں کیلئے پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل، نارتھ اور سائوتھ پنجاب کیلئے الگ الگ پارلیمانی بورڈز کی تشکیل بھی زیرغور ہے ۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کے بعد ٹکٹوں کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کی حتمی منظوری صدر مسلم لیگ (ن )شہباز شریف اور قائد نواز شریف دیں گے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن )ٹکٹوں کے لیے تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے ناموں پر بھی غور کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں