سیاست میں ہلچل، حکومتی اتحادی جماعت بی اے پی کا بڑا فیصلہ

مانیٹرنگ ڈیسک(پی این آئی ) بلوچستان عوامی پارٹی نے الیکشن میں اپنی شناخت برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق حکمران جماعت بی اے پی کے سیاسی مستقبل کا تعین کرنے کےلیے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی بھی شریک ہوئے۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے آئندہ الیکشن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سیاسی پلیٹ فارم سے ہی حصہ لینے کا اعلان ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صالح بھوتانی اور جان محمد جمالی بی اے پی کے تمام اراکین اسمبلی سےرابطہ رکھیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close