پی ٹی آئی کی اسمبلیوں کی واپسی کے فیصلے پر راجہ ریاض کا ردِ عمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں واپسی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ راجہ ریاض نے کہاکہ عمران خان نے ایک بار پھر اپنے فیصلے پر یوٹرن لیا،

ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا کہ ایوان میں ہی بیٹھنا چاہئے،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کی اکثریت ہو گی، اگر انہوں نے درخواست دی تو اپوزیشن لیڈر انہی کا ہوگا،پی ٹی آئی ایوان میں آئی تو انہی کیساتھ اپوزیشن بنچوں پر بیٹھیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close