نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا معاملہ، ن لیگ نے حکمت عملی تبدیل کر لی

لاہور(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے نئی حکمت عملی اختیار کر لی۔ ذرائع کاکہناہے کہ( ن )لیگ نے پنجاب کے معاملات دیکھنے کیلئے اپنی حکمت عملی کو تبدیل کردیا، پنجاب اسمبلی کے اعتماد کے ووٹ سے متعلق پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ دیکھ رہے تھے ،

ذرائع کاکہناہے کہ( ن) لیگ کے نگران وزیراعلیٰ کے معاملات اور دیگر سیاسی امور سب اسحاق ڈار دیکھیں گے ،اسحاق ڈار کے ساتھ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ بھی نگران وزیراعلیٰ کے معاملات دیکھیں گے ۔ذرائع کاکہناہے کہ ملک احمد خان کو حمزہ شہباز کی غیر موجودگی میں قائد حزب اختلاف کا نمائندہ مقرر کردیاگیا ہے،مسلم لیگ (ن)نگران وزیراعلیٰ کے ناموں سے متعلق آج مشاورت کرے گی،نگران وزیراعلیٰ کے نام آج فائنل کرے گی اورآج گورنر پنجاب کو نگران وزیراعلیٰ کے نام دے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close