نگران وز یراعلیٰ کیلئے احد چیمہ کی تجویز دینے پر رئوف کلاسرا نے ن لیگ کو کھری کھری سنا دیں

لاہور (پی این آئی) صحافی رؤف کلاسرا نے مسلم لیگ( ن) کی جانب سے سابق بیورو کریٹ احد چیمہ کا نام نگران وزیر اعلیٰ کیلئے تجویز کرنے پر (ن) لیگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا دیا.سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں رؤف کلاسرا نے کہا ” پی ٹی آئی نے 2 بیوروکریٹس ناصر کھوسہ اور احمد نواز سکھیرا کے نام نگران وزیراعلیٰٗ کےلیے دیئے، بہتر چوائس ہیں. مسلم لیگ (ن) احد چیمہ کا نام لائی جس کا دور تک وقار اور ایمانداری سے تعلق نہیں۔

پنجاب میں ہر بڑے سکینڈل میں وہ ملوث رہے۔” رؤف کلاسرا نے لیگی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شریفوں کے نزدیک جو افسر مشکوک ہے وہی معتبر،وفادار اور قابل بھروسہ ہے۔خیال رہے کہ (ن) لیگ نے احد چیمہ اور سینئر صحافی محسن رضا نقوی کے نام نگران وزیر اعلیٰ کیلئے تجویز کیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close