دبئی (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ( ن) دبئی کے سینئر نائب صدر میاں غلام محی الدین نے کہاہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ( ن )کا ووٹ ٹوٹ رہا ہے، ووٹرز کو اکٹھا رکھنے کی ضرورت ہے، اگر موجودہ سنگین صورت حل کا جائزہ نہ لیا گیا اور مقابلہ نہ کیا گیا تو پنجاب میں مسلم لیگ مزید کمزور پڑ سکتی ہے۔ موجودہ سیاسی صورت حا ل پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف مضبوط ہوتی جا رہی ہیں جس کی مثال ان کے امیدواروں کا جیتنا ہے۔
میاں غلام محی الدین نے کہا کہ مریم نواز کے پاکستان آنے سے پارٹی کو سیاسی استحکام ملے گا اور ووٹرز کا جوش و خروش بحال ہو گا-ملک بھر میں مسلم لیگ کا ووٹ موجود ہے جس کو پکا کرنے کے لیے نواز شریف کا پاکستان آنا ضروری ہے تا کہ کارکنوں کا مورال بلند ہو- ملک بھر میں (ن )لیگ کا ووٹ بینک پکا کرنے کے لئے گھر گھر جانے اور ووٹرز سے رابطہ رکھنے کی اشد ضرورت ہے- اس سلسلے میں بیرون ملک مقیم پارٹی کارکن بھی اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں اور پارٹی کا ووٹ بینک بڑھانے میں ممد و معاون ثابت ہو سکتے ہیں لہٰذا ہر مسلم لیگی کو اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تا کہ مسلم پارٹی بھاری مینڈ یٹ کے ساتھ جیت سکے اور ملک و قوم کی خدمت کر سکے-
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں