راولپنڈی(پی این آئی)آرمی چیف نے بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی غیر ملکی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت دے دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقوں خضدار اور بسیمہ کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو فارمیشن کی تیاریوں اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔سپہ سالار کو پُرامن، محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کیلئے کیے گئے اقدامات کے متعلق آگاہ کیا گیا۔
آرمی چیف نے جوانوں کو زیادہ سے زیادہ آپریشنل تیاری برقرار رکھنے پر زور دیا۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بیرونی دشمنوں کے بلوچستان کے پُرامن ماحول کو خراب کرنے کے مذموم عزائم سے آگاہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سماجی، اقتصادی ترقی اور سازگار ماحول کیلئے فوج کی تعیناتی اور آپریشنز پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔چیف آف آرمی اسٹاف نے غیر ملکی حمایت یافتہ دشمن عناصر کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے آپریشنل تیاری کی ہدایت کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں