نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، چوہدری پرویزالٰہی اور حمزہ شہباز ایک نام پر متفق نہ ہوسکے، معاملہ کس کو سونپ دیا گیا؟

لاہور (پی این آئی) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازکے ایک نام پر متفق نہ ہونے پر معاملہ آگے بڑھانے کیلئے سپیکر کو خط لکھ دیا۔

گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل(1A)224 کے تحت وزیرِاعلیٰ پنجاب اور قائدِ حزبِ اِختلاف کا مقررہ مدت کے اندر نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے لئے نام پر اتفاق نہ ہوسکا، جس کی وجہ سے ان کی جانب سے سپیکر کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل224A(2)کے تحت نگران وزیرِاعلیٰ کے تقرر کے آئینی عمل کو آگےبڑھائیں۔خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے 3 نام دیئے گئے تھے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ فریقین انہی میں سے کسی ایک نام پر متفق ہوجائیں گے لیکن بعد ازاں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اپنی طرف سے 2 علٰیحدہ نام تجویز کردیئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close