مولانا طارق جمیل کے بینک اکائونٹس سیل ہونے کی حقیقت سامنے آگئی

لاہور ( پی این آئی) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بینک اکاؤنٹس سیل ہونے کی تردید کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل سے متعلق 49 ارب چھپانے کے الزام میں ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے کی افواہیں زیر گردش تھیں۔

جن میں دعویٰ کیا گیا کہ ایف آئی اے نے مولانا طارق جمیل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرلیے ہیں، اس معاملے پر ردعل دیتے ہوئے مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل نے کہا ہے کہ والد کے اکاؤنٹس سیل ہونے اور اربوں روپے اکاؤنٹس میں ہونے سے متعلق چلنے والی خبریں جھوٹی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کل سے مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹس سیل ہونے کی خبریں سوشل پر گردش کر رہی ہیں جن میں کہا گیا کہ ان اکاؤنٹس میں اربوں روپے ہیں، اس خبر میں بالکل بھی سچائی نہیں ہے، خدارا کسی کے بارے میں جھوٹی خبر پھیلانا بھی برا عمل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close