عمران خان نے پرویزالٰہی کو بڑے عہدے کی پیشکش کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف میں ضم ہونے کی صورت میں عمران خان نے انہیں پارٹی صدر بنانے کی پیشکش کی ہے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی صدر بننے کی دعوت دی ہے لیکن ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے کہا کہ ق لیگ کے تمام 10 ارکان پنجاب اسمبلی اور دیگر عہدے دار اپنے حلقوں میں جاکر مشاورت کرکے جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نوٹس دینے والوں کو پہلے ہی تکلیف ہوگئی ہے لیکن انہیں موقع نہیں ملے گا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران کہا تھا میں نے پرویز الٰہی کو تجویز دی ہے کہ ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم کر دیں جبکہ اس حوالے سے گزشتہ روز چوہدری پرویز الٰہی نے کہا تھا ہم اس معاملے پر مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close