پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے پہلے چیف الیکشن کمشنر نے کس طاقتور شخصیت سے ملاقات کی؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے ملاقات کی اور مختلف آئینی اور قانونی امور پر بات چیت کی۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سپریم کورٹ میں ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کے مابین ملاقات تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی، ملاقات میں مختلف آئینی اور قانونی امور پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے 35 اراکین کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ تحریک انصاف کے ارکان نےاس وقت کے وزیر اعطم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد گزشتہ برس اپریل میں قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دے دیے تھے اور ان کا اصرار تھا کہ ان کے استعفے فور طور پر ایک ساتھ منظور کیے جائیں تاہم اسپیکر کی جانب سے مرحلہ وار استعفے منظور کیے جا رہے ہیں۔28 جولائی 2022 کو بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 ارکان کے استعفے قبول کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں