آٹے کی  تلاش میں ایک اور قیمتی جان چلی گئی

اسلام آباد (پی این آئی )بال بچے بھوکے ہیں،جیب خالی ،قیامت کے دن آپ سے حساب لیں گے، بزرگ شہری کی دہائی ، آٹے کی تلاش میں ایک اور قیمتی جان چلی گئی۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق آزادکشمیر کے علاقہ کوٹلی میں بزرگ شہری سید انور حسین شاہ گاؤں سندھوال کا رہائشی تھا ، بزرگ شہری دن بھر آٹا ڈپو کے باہر 20کلو آٹے کی تھیلی کے لیے منتیں ترلے کرتا رہا ،محکمہ خوراک کا کوئی اہلکار متاثر ہو کر ایک تھیلا آٹا فراہم نہ کرسکا ۔ بزرگ شہری بلند آواز میں پکارتا رہا کہ بال بچے بھوکے ہیں،جیب خالی ہے،روز قیامت آپ سے حساب لوں گا ، شہری مایوس ہو کر گھر لوٹا تو ہارٹ اٹیک سے جان چلی گئی۔ یاد رہے کہ سندھ کے علاقہ میں بھی آٹا کی تلاش میں آنیوالا ایک شخص جان گنوا بیٹھا تھا ،سندھ میں پیپلز پارٹی تو آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close