مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی کے پی ٹی آئی سے رابطوں کا انکشاف

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی کے پاکستان تحریک انصاف سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے چیئرمین عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رابطہ کرنے والے ارکان قومی اسمبلی کی تعداد تقریباً 15 ہے۔ اس سلسلے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ لیگی ارکان اعتماد کے ووٹ میںغیر حاضر ہوں گے یا ہماری ہدایات کے مطابق چلیں گے۔

حریک انصاف کے رہنماؤں نے بریفنگ میں دعویٰ کیا کہ اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے رابطہ کرنے والے ارکان قومی اسمبلی پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ اپنی کمٹمٹ پوری کریں گے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے سے متعلق پی ٹی آئی اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق پاکستان کے تحریک انصاف کے رہنما پرویزخٹک نے اسمبلی منگل کو تحلیل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسمبلی 20جنوری کے بعد توڑی جائے ۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے سے متعلق گزشتہ روز پی ٹی آئی کا اجلاس ہوا تھا جس میں عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک نے منگل کو کے پی اسمبلی توڑنے کی مخالفت کی اور کہا کہ اسمبلی 20جنوری کے بعد توڑی جائے۔ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے کہاکہ اسمبلی منگل کو ٹوٹی تو الیکشن رمضان میں ہو گا، رمضان میں ٹرن آئوٹ کم ہو گا اس لیے الیکشن عید کے بعد ہونا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے پرویز خٹک کو جواب دیا کہ رمضان میں الیکشن ہوا تو بھی ٹرن آئوٹ اچھا ہو گا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ محمود خان اور شوکت یوسفزئی نے تین چار دن بعد اسمبلی توڑنے کا کہا جبکہ چند صوبائی وزراء نے بھی منگل کو اسمبلی توڑنے پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ سردی میں بالائی علاقوں میں انتخابی مہم چلانے میں مشکلات ہوں گی۔  پاکستان کے تحریک انصاف کے رہنما پرویزخٹک نے اسمبلی منگل کو تحلیل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسمبلی 20جنوری کے بعد توڑی جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close