لاہور (پی این آئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی لندن سے پاکستان واپسی ایک بار پھر سے تاخیر کا شکار ہو گئی ہے، لیکن نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا 22 جنوری کو پاکستان پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی فوری وطن واپسی پھر تاخیر کا شکار ہو گئی ہے، حمزہ شہباز26 جنوری کے بعد وطن واپس آئیں گے،
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی بیٹی کا چیک اپ مکمل ہو گیا ہے تاہم ان کی وطن واپسی والدہ کی ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن کے باعث ملتوی ہوئی ہے۔دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز کے حوالے سے بتایا کہ ان کی وطن واپسی 22 جنوری کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے بیٹی کو پارٹی کی تنظیم سازی کا ٹاسک سونپ دیا ہے، وہ وطن واپس پہنچتے ہی پنجاب کے دورے اور سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گی۔واضح رہے کہ جنید صفدر پہلے ہی وطن واپس آ چکے ہیں اور ان کے بارے میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ اب عملی طور پر سیاست میں قدم رکھیں گے اور اپنی والدہ مریم نواز کی سیاسی طور پر مدد کریں گے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں