لاہور (پی این آئی) رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، عوام کے مینڈیٹ پر ایسے ڈاکے کی مثال پہلے نہیں ملتی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے چند اضلاع کے بلدیاتی الیکشن جہاں ٹرن آؤٹ 30 فیصد سے بھی کم ہے وہاں بھی پوری رات گزرنے کے باوجود نتائج جاری نہیں کیے جا سکے،
اندرون سندھ کے اضلاع میں پہلے گھنٹے ہی پیپلزپارٹی کو جتوانے کی خبر چلوا دی گئی کراچی کے نتائج ابھی تک نہیں آئے۔پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑدیئے ہیں، عوام کے مینڈیٹ پر ایسے ڈاکے کی مثال نہیں ملتی، جن سے چند اضلاع کا الیکشن نہیں کروایا گیا وہ جنرل الیکشن میں کیا گند گھولیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں