لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن اندرونی اختلافات اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگی، مریم نواز کے قریبی ساتھیوں کو نظر انداز کیا جانے لگا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے فیصلوں میں پنجاب کی قیادت کو نظر انداز کیا جانے لگا۔
ن لیگ کے اجلاس میں رانا ثناء اللہ ، اویس لغاری اور عظمیٰ بخاری کو مدعو ہی نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس میں شہباز اور نواز گروپ کھل کر سامنے آنے لگے ہیں۔ مریم نواز کے قریبی ساتھیوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے اور انہیں اجلاسوں میں مدعو ہی نہیں کیا جاتا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں