شہباز شریف کیخلاف عدم اعتماد، ن لیگی اراکین نے پی ٹی آئی کو یقین دہانی کروا دی

راولپنڈی (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ اور پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے بہت سے پرندے اُڑان بھرنے کیلئے تیار ہیں ، شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کوئی مسئلہ نہیں رہا۔

سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے اتحادی شیخ رشید کا کہنا تھا کہ “کراچی کےجتنےمسائل ہیں اتنےلوگ ووٹ ڈالنےنہیں نکلے جو اس نظام اورانتظامیہ پرعدم اعتمادکااظہار ہے،ن لیگ کےبہت سےپرندےاڑان بھرنےکےلیےتیارہیں دیکھنا یہ ہےکہ کتنےاڑان بھرتےہیں۔شہبازشریف کےخلاف عدم اعتمادکوئی مسئلہ نہیں رہا،13سیاسی جماعتوں کی سیاسی تاش بکھر چکی ہےاوران کےہاتھ کچھ نہیں آنا”۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ “1ن لیگ ایسا سیاسی جہاز ہے جو ڈوبنے کے قریب ہے اور جس کا کوئی کپتان نہیں ہے، عنقریب لوگ اپنے مسائل کے لئے سڑکوں پر نکلنے کےلئے مجبور ہونگے، چند ہفتوں میں کوئی سیاسی حل نکالنا ہوگا، 13 جماعتوں کا سیاسی قبرستان بن جائے گا، آئی ایم ایف کی شرائط بھی کھٹائی میں ہیں اور دنیا کی امداد بھی انتظار میں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close