بلدیاتی الیکشن، کراچی کی 246میں سے 235نشستوں کا نتیجہ آگیا، کون پہلے نمبر پر آگیا؟

کراچی (پی این آئی)اتوارکو کراچی کی 246 میں سے 235 یوسیز پر بلدیاتی انتخابات ہوئے۔ 11 یوسیز پر مختلف وجوہات کی بنا پر الیکشن نہیں ہوئے۔کراچی میں 235 یوسیز میں سے 136 کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 86 پر کامیاب قرار پائی ہے۔

جماعت اسلامی 68 نشستوں کے ساتھ ایک مرتبہ پھر دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 37 یوسیز میں پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔اس کےعلاوہ ن لیگ 6 جب کہ جے یو آئی 02، ایم کیوایم حقیقی اور ٹی ایل پی ایک ایک جب کہ 2 یوسیز پر امیدوارکامیاب ہوئے ہیں۔الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ شام تک کراچی کے تمام نتائج تیار کر لیے جائیں گے۔سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حیدرآباد ڈویژن کے بھی اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آگئے۔غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق حیدر آباد ڈویژن کی 3101 نشستوں میں سے پیپلزپارٹی مجموعی طورپر 1034 نشستیں جیت کر سب سے آگے ہے۔حیدرآباد ڈویژن میں تحریک انصاف 126 ، جماعت اسلامی 111 اور جی ڈی اے 15 نشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ آزاد امیدوار 92 نشستیں لینے میں کامیاب رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close