ق لیگ کا پی ٹی آئی میں انضمام کا فیصلہ، چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویزالٰہی کو بڑا جھٹکا دیدیا

لاہور(پی این آئی) چوہدری پرویز الہیٰ کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی۔مسلم لیگ ق کے صدر چوہدرئ شجاعت نے چوہدری پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ۔ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے پرویز الہٰی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی صدر پارٹی کو کسی دوسری جماعت میں ضم نہیں کر سکتا،آپ سے آپ کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی وضاحت مانگی جاتی ہے۔

یہاں واضح رہے کہ چوہدری پرویز لہیٰ پہلے ہی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر چکے ہیں جس کا باقاعدہ اعلان آج متوقع ہے۔ گذشتہ روز پرویز الہٰی نے ق لیگ کے پی ٹی آئی میں ضم ہونےکا اشارہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان نے ہمیں کہا ہےکہ پی ٹی آئی میں انضمام کی صورت میں آپ کیلئے بھی اچھا ہے اور ہماری پارٹی کیلئے بھی، مونس الہٰی کا بھی یہی خیال ہے۔ جیو نیوز کے مطابق لاہور میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کل ہم نے اجلاس بلایا ہے جس میں پارٹی عہدیداروں سمیت ہمارے ایم این ایز ، ایم پی ایز بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق عمران خان نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ (ق) لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ عمران خان مونس الہٰی کے سیاسی تدبر اور وفاداری سے کافی خوش تھے۔ انہوں نے تحریک انصاف میں مونس الہٰی کو اہم عہدہ دینے کی بھی آفر کی جواب میں پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ اس موقع پر اگر عہدہ لیا گیا تو لوگ سمجھیں گے کہ شاید ہم نے بار گین کی ہے اس لیے ہمیں کوئی عہدہ نہیں لینا۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ البتہ تحریک انصاف میں ضم ہونے کے لیے پارٹی رہنماؤں کا اعلی سطح اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں (ق) لیگ کے تمام سابق اراکین اسمبلی،عہدیداران ، سینیٹر کامل علی آغا اور دوسرے رہنما شریک ہوں گے اور اپنی علیحدہ شناخت برقرار رکھنے یا تحریک انصاف میں ضم ہونے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close