گاڑی پر فائرنگ، وکیل کو مار دیا گیا، وکلاء برادری میں اشتعال

راولپنڈی (پی این آئی) شہر کے علاقے ڈیری حسن آباد میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ راولپنڈی پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایڈووکیٹ شیخ عمران جاں بحق ہو گئے ہیں۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ شیخ عمران صبح سویرے بچوں کو سکول ڈراپ کر کے واپس گھر کی طرف آ رہے تھے کہ ملزمان نے گھات لگا کر ان کی گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

راولپنڈی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد صورتِ حال واضح ہو گی۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول ایڈووکیٹ شیخ عمران کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی کی وکلاء برادری میں اس گھناونی واردات کے خلاف شدید اشتعال پھیل گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں