کراچی (پی این آئی) بلدیہ ٹاؤن یوسی 13 سے پی ٹی آئی کے نامزد وائس چیئرمین امجد آفریدی اور ایک سینئر رہنما عدیل کو ایس ایس پی کورنگی نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ امجد اقبال آفریدی سے اسلحہ، گولیاں اور بیلٹ بک بھی برآمد ہوئی ہے، امجد آفریدی نے پریزائیڈنگ افسر پر تشدد کیا تھا اور بیلٹ بک چھینی تھی۔ پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی کا کہنا ہے کہ ہمارے نامزد امیدوار کو پولیس حکام نے گرفتار کیا۔
سعید آفریدی نے الزام عائد کیا کہ امجد اقبال آفریدی دھاندلی کے ثبوت انتظامیہ اور پولیس کو دکھاتے رہے۔ بیلٹ پیپر چھیننے کے الزام میں پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما عدیل کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ عدیل کو گرفتار کرکے شاہ فیصل کالونی تھانے منتقل کردیا گیا، مقدمہ ڈی سی کورنگی کے عملے کی جانب سے بیلٹ پیپرز چھیننے کے خلاف درج کیا گیا۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ عدیل کو گرفتار کر کے شاہ فیصل کالونی تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں