مولانا فضل الرحمٰن کی عمران خان کے دوبارہ اقتدار میں آنے سے متعلق حیران کن پیشنگوئی

پشاور(پی این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں آیا تو یہ ملک تباہ ہوجائے گا۔جے یو آئی (ف) کے امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان دوسروں پرالزامات لگاتے اور انہیں چور کہتے ہیں، عمران خان کو اس بات کاافسوس ہے وہ اپنے بیرونی آقاوں کامشن پورا نہیں کرسکا،عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کرنے کی پوری کوشش کی، دنیا ہماری مدد کر رہی ہے،

عمران خان بتاؤ کہ پاکستان کے دوستوں نے تم پر اعتماد کیوں نہ کیا؟، دنیا کہتی ہےعمران کو پیسے دیں گے تو ضائع ہوجائیں گے۔عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تم نے خود کو مظلوم ثابت کرنے کیلئے ایک کاغذ کا ٹکڑا لہرایا۔ جس کی بنیاد جھوٹ کے سوشل میڈیا پر ہو وہ ہمیں سچ بتائےگا؟, ان جیسے لوگ اپنے اعمال اور کردار کی وجہ سے بدبودار ہیں ، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان سوچ رہا تھا میں اسمبلیاں توڑوں گا تو طوفان آجائے گا، عمران خان دوبارہ اقتدار میں آیا تو یہ ملک تباہ ہوجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close