عمران خان نے ایم کیو ایم کے اکٹھا ہونے کی پیچھے اصل وجہ بتا دی

لاہور(پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی انجینئرنگ جاری ہے، ایم کیوا یم کو اسی لیے اکھٹا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو کہا جا رہا ہے کہ پیپلزپارٹی میں شامل ہو جائیں، پنجاب اور وفاق میں کمزور مینڈیٹ ملا تو مزاحمت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان سے معیشت قابو میں نہیں آنی، ملک 90 فیصد ڈیفالٹ ہو چکا ہے، اتنی بڑی فروخت کا کسی نے نوٹس نہیں لیا، ہمارے دور میں بہترین خارجہ پالیسی تھی، کبھی کسی کا امریکہ میں ایسا استقبال نہیں ہوا جیسا میرا ہوا۔
عمران خان نے کہا کہ سابق برطانوی وزیراعظم نے ہماری ماحولیات کی پالیسی کی تعریف کی، ہماری حکومت کی کورونا پالیسی کو سراہا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الزام عائد کیا کہ حسین حقانی کو ہماری حکومت کے خلاف استعمال کیا گیا۔

دوسری جانب سندھ بلدیاتی الیکشن میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ آج 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل بغیرکسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا، مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن سمیت دیگر اضلاع میں پولنگ کا وقت ختم ہونےکے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ آج 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل بغیرکسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ پانچ بجے کے بعد صرف پولنگ اسٹیشن میں موجود ووٹرز کو ووٹ ڈالنےکی اجازت دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں کراچی: چنیسر گوٹھ میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑا، کونسلر کے امیدوار پر بہیمانہ تشدد کراچی: موبائل میں انتخابی سامان کی ترسیل پر پولیس کی وضاحت کراچی: منگھو پیر میں جماعت اسلامی اور پی پی کارکنان آمنے سامنے آگئے آج صبح سردی میں ووٹنگ کی کم شرح میں دوپہر کے بعد بہتری آگئی اور بلدیاتی امیدواروں کے چناؤ کا فیصلہ کرنے عوام گھروں سے نکل پڑے۔
کہیں پولنگ اسٹیشن ویران رہے تو کہیں رش نظر آیا،کراچی اور حیدرآباد کی نسبت دیہی علاقوں میں پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی تعداد زیادہ رہی۔ حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع ٹھٹہ، سجاول، بدین، جامشورو، ٹنڈومحمدخان، ٹنڈواٰلہ یار، مٹیاری اور دادو میں بھی ووٹ ڈالے گئے۔ وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے یو سی 8، چنیسر ٹاؤ ن میں اپنا ووٹ عام ووٹر کی طرح کاسٹ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close