لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی اور کالم نویس منصور آفاق نے لکھا کہ پرویز الٰہی کی ہمت کو داد دینا پڑے گی کہ انہوں نے اپنے اعصاب کو کمزور نہیں ہونے دیا ۔تمام تر دباؤ کے باوجود اسمبلی توڑ دی۔ مجھے لگتا ہے مونس الٰہی آنے والے وقت میں پی ٹی آئی کے ایک اہم لیڈر کے طور پر ابھریں گے اور ممکن ہے کہ پنجاب کے آئندہ وزیر اعلی مونس الٰہی ہوں۔
اپنے کالم میں انہوں نے لکھا کہ پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی فیملی کو نو فلائی لسٹ پر ڈالا گیا۔ مونس الٰہی کے دوست اٹھا کر ان پر تشدد کیاگیا ۔پرانے تمام کیسز کھولنے اور نئے بنانے کی دھمکیاں دی گئیں مگر ان کے پائے استقامت میں کوئی لغزش نہ آئی ۔یہ بڑی بات ہے وگرنہ دیکھنے میں ہمیشہ یہی آتا رہا ہے کہ چوہدری برداران وہی کچھ کرتے رہے ہیں جو انہیں اسٹیبلشمنٹ کہتی رہی ہے۔ابھی تک یہی ڈس انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہے کہ پرویزالٰہی دل سے عمران خان کے ساتھ نہیں ہیں انہوں نے تو آخری وقت میں بھی کوشش کی کہ (ن) لیگ تحریک عدم اعتماد جمع کرا دے ۔میرے خیال میں یہ ڈس انفارمیشن اس وقت ختم ہو گی جب چوہدری برادران (ق) لیگ کو پی ٹی آئی میں باقاعدہ ضم کردیں گے ۔کیونکہ اب (ق) لیگ کی قیادت چوہدری شجاعت کے پاس نہیں رہی ۔
پرویز الٰہی کے پاس آگئی ہے اور ان کے بعد مونس الٰہی کےپاس آنے والی ہے ۔وقت آنے پر چوہدری شجاعت کے خاندان کے لوگ بھی مونس الٰہی کی قیادت تسلیم کرلیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں