لاہور(پی این آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کے معاملے پر پی ٹی آئی آج نگران سیٹ اپ کے ناموں کا جائزہ لے گی ۔پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر سلمان شاہ، شعیب سڈل اور پرویز حسن کے نام سامنے آگئے۔
آج پنجاب پی ٹی آئی لیڈرشپ کے اجلاس میں بھی ناموں کا جائزہ لیا جائے گا۔آج پرویز الٰہی بھی کچھ نام تجویز کریں گے ، پی ٹی آئی تمام ناموں کا جائزہ لینے کے بعد2 تجویز کریگی ۔جبکہ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ امید ہےکہ تحریک انصاف آج پنجاب میں نگران سیٹ اپ کے لیے نام فائنل کرلے گی۔ لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پارلیمانی جمہوریت میں بحران آتا ہے تو الیکشن کی طرف جایا جاتاہے۔چوہدری پرویز الہٰی سے بھی ملاقات میں مشاورت ہوگئی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہےکہ ن لیگ کوئی ایسا نام دے جسے ہم فائنل کرلیں، منحرف ارکان رابطہ کر رہے ہیں مگر اب ملاقات کی ضرورت نہیں، ان کو شوکاز پارٹی کی طرف سے دیا گیا ہے اس کا جواب دیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں